Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نئے سربراہ سمیع الحسن برنی کے آنے کے بعد سے پی سی بی کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور سوشل میڈیا کی ٹیم زبردست کام کر رہی ہے۔ صحافیوں کو بروقت خبریں اور ویڈیوز مہیا کی جا رہی ہیں۔
ٹویٹر پر بھی خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور انٹرویوز پوسٹ کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو بیس لاکھ فینز فالو کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے اس موقع پر ٹویٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
ٹویٹر پر اب صرف بھارتی کرکٹ بورڈ ہی پاکستان سے آگے ہے جس کے فالوورز کی تعداد نو ملین سے زائد ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ایک ملین فالوورز ہیں جب کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ سے زائد ہے۔
#Pakistan