پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تو حیران کن طور پر اس میں کئی کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک طویل عرصے بعد سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے۔ پی سی بی کی جانب سے سخت فیصلے کے بعد شائقین کرکٹ سوال کر رہے ہیں کہ دونوں سینیئر کھلاڑیوں کا مستقبل اب کیا ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ دونوں کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ادھر آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولر جنید خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دی گئی ہے اس لیے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے محمد عامر تنزلی کے بعد سی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سال کے لیے کیا گیا ہے۔