Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مکی آرتھر کو فارغ کرنے کے بعد نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ مائیک ہیسن پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے بھی امیدوار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جس روز مکی آرتھر کو فارغ کیا اسی روز مائیک ہیسن نے بھی کنگز الیون پنجاب کے کوچنگ پینل سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن نے کنگز الیون پنجاب کو چھوڑنے کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی کوشش ہے کہ ٹیم کے لیے اگلا ہیڈکوچ غیرملکی ہی رکھا جائے جبکہ بیٹنگ اور بولنگ کوچز کا انتخاب پاکستان سے ہی کیا جائے گا۔
#Pakistan