Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز سری لنکا کے خلاف جیتے۔ سری لنکا کے خلاف پاکستان کو 153 میں سے 90 میچز میں کامیابی ملی جبکہ شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 73 فتوحات حاصل کیں۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 134 میں سے 60 میچز جیتے اور نیوزی لینڈ کو 55 میچوں میں شکست دی۔
زمبابوے کے خلاف پاکستان کو 52 میچوں میں فتح نصیب ہوئی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 104 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے صرف 32 جیتے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی شاہینوں کو 32 کامیابیاں ملیں۔ قومی ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو 28 میچوں میں زیر کیا۔ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ شکستیں (71) ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملیں۔
#Pakistan