Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دیا گیا ہے جبکہ ٹرینر کی جگہ متعارف کرائے جانے والے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس، تین سالہ تجربہ، ٹیسٹ یا انٹرنیشنل کرکٹ جبکہ فرسٹ کلاس میں دس سالہ تجربہ رکھنے والے افراد بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
بیٹنگ اور بولنگ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس کے ساتھ تین سالہ تجربہ درکار ہے۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے اسپورٹس میڈیسن، اسپورٹس سائنسز یا فیزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری کے ساتھ تین سال کا تجربہ بھی مانگا گیا ہے۔
کوچنگ اسٹاف کیلئے خواہشمند امیدوار 23 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ پی سی بی نے کوچز کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد اشتہار جاری کیا ہے۔
#Pakistan