Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی مالی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مزید مالامال کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 20 سے 40 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
کیٹگری اے میں شامل کرکٹرز ماہانہ ساڑھے گیارہ لاکھ بورڈ سے تخواہ کی مد میں وصول کریں گے۔ کیٹگری بی کے کھلاڑیوں کو تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ روپے اور کیٹگری سی کے کھلاڑیوں کو تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ میچ فیس الگ ہے جس سے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کی آمدنی ہو گی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی بننے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں صوبائی سطح پر بھی پلیئرز کے ساتھ کنٹریکٹ کیے جا سکتے ہیں۔
#Pakistan