Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے ڈیپارٹمنٹس کا کردار ختم ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
رواں سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کا مسودہ منظوری کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجا تھا جہاں سے منظوری کے بعد اب اسے وفاقی کابینہ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ نئے آئین کی منظوری کے بعد اب ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم ہونے کے بعد صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔
نئے آئین کے تحت سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کی 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک، ایک ٹیم گریڈ ٹو ٹورنامنٹ بھی کھیلے گی جس کا ایک میچ 3 روزہ ہو گا۔
نئے آئین میں سولہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کر دیا گیا جن میں ناردرن، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔
بورڈ آف گورنرز میں تین کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور، پیٹرن ان چیف کی جانب سے نامزد کردہ دو ارکان اور ایک آزاد ڈائریکٹر شامل ہو گا جن میں سے کسی ایک کا خاتون ہونا لازم ہے۔ نئے آئین میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کو بھی علیحدہ کر دیا گیا۔
#Pakistan