Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے کوچنگ کیریئر کا انتخاب کر لیا ہے۔ ریٹائرمںٹ کا سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے برینڈن میک کولم نے کوچنگ کیریئر کی بھی خواہش ظاہر کی تھی اور اب ان کی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینڈن میک کولم آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ہیڈکوچ بننے جا رہے ہیں اور ان کی فرنچائز سے بات چیت ہو چکی ہے۔ وہ آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ وہ کیریبین پریمیر لیگ کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کے کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے مالک بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز نے حال ہی میں اپنے ہیڈکوچ جیک کیلس اور اسسٹنٹ کوچ سائمن کٹچ سے راہیں جدا کی ہیں۔
#New Zealand#Kolkata Knight Riders#Trinbago Knight Riders