Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک 136 فتوحات اپنی نام کی ہیں۔ 1952 سے ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ کے خلاف جیتے۔ کیویز اور شاہینوں کے درمیان 58 ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں سے 25 میں پاکستان اور 12 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے نمبر پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے۔ دونوں ٹیموں نے 83 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے 21 میں پاکستان اور 25 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے 20 اور سری لنکا کے خلاف 19 میچز میں فتح اپنے نام کی۔
پاکستان نے سب سے کم ٹیسٹ میچز آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف جیتے۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 64 میں سے 15 اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف 26 میں سے صرف 4 ٹیسٹ میں فتح نصیب ہوئی۔ بھارت کے خلاف پاکستان نے 59 ٹیسٹ میچز کھیل کر 12 میں کامیابی سمیٹی۔
#Pakistan