Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین اپنے قریبی دوستوں کو آموں کی پیٹی بطور تحفہ بھیج رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص نے علی خان ترین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سپورٹر ہوں، اگر آپ مجھے آموں یہ پیٹی امریکا میں بھیجیں گے تو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھوکہ دے سکتا ہوں اور ملتان سلطانز کا مخلص مداح بن جاؤں گا۔
علی خان ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پیار ہے اور میں ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔ پی ایس ایل فور کے دوران علی خان ترین نے تمام مخالف ٹیموں کے ساتھ جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے دوستی بڑھائی اور کئی میچز حریف ٹیموں کے مداحوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے۔
#Quetta Gladiators#Multan Sultans