Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے لیکن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا مطالبہ سامنے آیا تھا کہ پشاور میں بھی پی ایس ایل فائیو کے میچز کرائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی پشاور میں میچز کا انعقاد چاہتی ہے البتہ اسٹیڈیم کو بروقت تیار کرنا اور غیرملکی کرکٹرز کو وہاں آنے پر راضی کرنا منتظمین کیلئے بڑا چیلنج ہو گا۔
پشاور زلمی کے فینز کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے میچز شہر میں نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پشاور زلمی کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے تیار نہ ہونے کے باعث پشاور میں میچز کا انعقاد مشکل ہے۔ اسٹیڈیم کا کام جلد شروع کر کے پی ایس ایل 6 کے میچز پشاور میں کرانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
#Pakistan#Peshawar Zalmi