Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2019 میں کھلاڑیوں کے درمیان مختلف چیلنجز پر مبنی گیم شروع کی تو اب بھارتی کرکٹ بورڈ بھی اسی ڈگر پر چل پڑا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر روہت شرما اور روندر جدیجا "ہیڈز اپ چیلنج" گیم کھیلتے نظر آئے۔ روندر جدیجا نے جسپریت بمراہ کے بولنگ ایکشن کی نقل کر کے دکھائی تو روہت شرما نے ٹھیک جواب دیا۔
روہت شرما نے روندر جدیجا سے کہا کہ تھوڑا مشکل سوال پوچھو۔ گیند کھیلنے سے پہلے روندر جدیجا نے ویرات کوہلی کی سرگرمیاں بتائیں تو روہت شرما اسے بھی پہچان گئے جس پر پیچھے بیٹھے ویرات کوہلی بھی ہنس پڑے۔ بھارتی شائقین کرکٹ نے "ہیڈز اپ چیلنج" کو خوب سراہا اور مزید کھلاڑیوں کے "ہیڈز اپ چیلنج" کا مطالبہ بھی کیا۔
#India