Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو کئی سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے انھیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو اپنا رول ماڈل قرار دیا۔
اپنے ٹویٹ میں بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ فیلڈ کو شاندار بنانے پر آپ کا شکریہ، آپ گراؤنڈ کے اندر اور گراؤنڈ کے باہر بھی رول ماڈل ہیں۔ بابر اعظم نے ہاشم آملہ کی نئی اننگز کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 2000 اور 3000 رنز بنانے میں ہاشم آملہ کے قریب ضرور پہنچے تھے مگر ریکارڈ نہیں توڑ سکے تھے اور یہ دونوں ریکارڈز آج بھی ہاشم آملہ کے پاس ہیں۔ اب بابر اعظم کے پاس ہاشم آملہ کے تیزترین 4000 اور 5000 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔
#Pakistan