Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ میں رواں سال پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول ہے۔ قومی ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر ثناء میر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کیخلاف سیریز بہت اہم ہو گی، ون ڈے چیمپئن شپ میں قومی ویمن ٹیم کے پوائنٹس بہت اچھے ہیں اور اس سیریز میں بھی اچھی کارکردگی پیش کر کے اپنے پوائنٹس میں مزید اضافہ کریں گے۔
ثناء میر کا کہنا ہے کہ اب تک وینیو کا اندازاہ نہیں ہے کہ سیریز بھارت میں ہو گی یا کہیں اور لیکن سیریز جہاں بھی ہو پاکستان ٹیم اس مرتبہ بھارتی ٹیم کو ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تاریخ بدلے گی۔ قومی ویمن ٹیم نے بھارتی ٹیم کو آج تک ایک روزہ میچ میں شکست نہیں دی ہے۔
ثناء میر نے مزید کہا کہ 13 برسوں میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے 100 سے زیادہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، اب خواہش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو جاؤں، اس وقت صرف 3 ملکوں کی ویمن ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہیں اور اس تعداد کو بڑھنا چاہیئے۔