Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم اب اپنے تمام ہوم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم لکھنؤ میں کھیلے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست قبول کر لی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے اپنے تمام ہوم میچز لکھنؤ میں کرانے کی اجازت مانگی تھی۔
اجازت ملنے کے بعد ڈہراڈن کے بعد اب لکھنؤ افغانستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہوم گراؤنڈ ہو گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسداللہ خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے انھیں لکھنؤ میں میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
سی ای او اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈہراڈن میں فائیو اسٹار ہوٹل دستیاب نہیں ہوتے جس وجہ سے وہاں انٹرنیشنل میچز کرانا بہت مشکل ہوتا ہے، ڈہراڈن سے قبل نوویڈا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے میچز ہوا کرتے تھے۔
#Afghanistan