ساؤتھ افریقہ کے ایک اسپورٹس میگزین میں آرٹیکل چپھا جس میں لکھا گیا کہ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا کہ لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل ہونے کے بعد مارک باؤچر لیول تھری اور فور کے کورس میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے، اس سلسلے میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے مارک باؤچر سے کئی بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔
اس آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کرکٹرز جیک کیلس، کیون پیٹرسن اور ہرشل گبز نے مارک باؤچر کا ساتھ دیا۔ جیک کیلس نے کہا کہ لیول تھری اور فور کے بیجز آپ کو اچھا کوچ نہیں بناتے، باؤچر کے پاس کورسز میں شامل نہ ہونے کی مضبوط وجہ موجود ہے۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ لیول تھری اور فور کی ضرورت انھیں ہوتی ہے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلی ہو۔
انھوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کوچنگ کے لیے یہ معیار مقرر کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔ ہرشل گبز نے بھی اس آرٹیکل کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے مارک باؤچر کو سپورٹ کیا۔