Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم نے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ہیڈکوچ کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا دیا ہے اور عارضی طور پر یہ ذمہ داری ہنوک اینکوی کو سونپی گئی ہے جن کی کوچنگ میں جوزی اسٹارز نے مزانسی سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔
ساؤتھ افریقہ نے رواں سال ستمبر-اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ہنوک اینکوی دورہ بھارت میں ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
ہرشل گبز نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک اچھے سیزن کی بنیاد پر ملکی ٹیم کی کوچنگ مل سکتی ہے، یہ تو بہت آسان ہو گیا۔ باؤچر نے یہ ذمہ داری مارک باؤچر اور ایشول پرنس کو نہ ملنے پر ان کو بدقسمت قرار دیا۔
#South Africa