آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن بھی اب کوچنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آئندہ سال انگلینڈ میں نئے طرز کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کی اننگز 100 گیندوں پر مشتمل ہو گی۔ اس ٹورنامنٹ میں شین وارن لندن کی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
شین وارن تیسرے آسٹریلوی کرکٹر ہیں جنہیں اس ٹورنامنٹ میں کوچنگ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان سے قبل سائمن کٹچ اور اینڈریو میکڈونلڈ پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کر چکے ہیں۔
شین وارن کا کہنا کہ ایک نئے طرز کی کرکٹ میں کام کرنے میں مجھے بہت مزہ آنے والا ہے۔ شین وارن کہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ میں لندن کی ٹیم کی کوچنگ کرنے کا موقع ملنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ کے آٹھ مختلف شہروں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔