Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال کئی کھلاڑیوں نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ورلڈکپ 2019 کے اختتام پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ساؤتھ افریقہ کے چار کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس میں عمران طاہر، جے پی ڈومینی، ڈیل اسٹین (ٹیسٹ) اور ہاشم آملہ شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کے بھی تین کرکٹرز نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس میں یووراج سنگھ، گوتم گمبھیر اور امباتی رائیڈو شامل ہیں۔ یووراج سنگھ اور گوتم گمبھیر کافی عرصے سے بھارتی ٹیم کی کسی بھی فارمیٹ میں نمائندگی نہیں کر رہے تھے۔
امباتی رائیڈو نے مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لی۔ حال ہی میں سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی جس کے بعد نوان کولاسیکرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
#Pakistan#India#South Africa#Sri Lanka