پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کی وجہ اس فارمیٹ میں پاکستان کی تسلسل کے ساتھ شاندار پرفارمنس ہے۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم ہے۔ پاکستان نے 2006 سے 2019 تک 143 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 90 میں کامیابی حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جیت کا تناسب 63.98 رہا جبکہ پچاس میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں فتوحات کی سینچری کرنے والی بھی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔ شائقین کو اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سے شاندار پرفارمنس کی امید ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دیگر ٹیموں کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم 118 میں سے 73 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ساؤتھ افریقہ نے اس فارمیٹ میں اب تک 67 جبکہ آسٹریلیا نے 60 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔