Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتیوں کو کرکٹ کی سب سے دیوانی قوم سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے پھیلتا ہی جا رہا ہے۔ بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ وینیوز کی تعداد اب 52 تک جا پہنچی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کی بات کی جائے تو کسی کے پاس 23 سے زیادہ انٹرنیشنل وینیوز نہیں ہیں۔ انگلینڈ میں انٹرنیشنل وینیوز کی تعداد 23 جبکہ آسٹریلیا میں 19 ہے۔
ایک دور میں پاکستان میں بھی 16 انٹرنیشنل وینیوز تھے مگر ملک میں کرکٹ نہ ہونے اور عدم توجہی کی وجہ سے گراؤنڈز کی حالت خراب ہوتی گئی۔ اب صرف کراچی اور لاہور کے گراؤنڈز ہی انٹرنیشنل کرکٹ کے قابل ہیں۔ ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز کے انعقاد سے دیگر اسٹیڈیمز کی بھی مرمت کی جائے گی اور گراؤنڈ پرانی حالت میں پھر سے بحال ہوں گے۔