ٹویٹر انتظامیہ نے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی راشد لطیف نے ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا تھا جہاں وہ کافی متحرک نظر آ رہے تھے۔ راشد لطیف دنیا کے مختلف ممالک میں کھیلے جانے والی سیریز پر اپنا تجزیہ بھی ٹویٹر کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے رہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز جاری ہے اور انھوں نے اسٹیو اسمتھ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔ براڈکاسٹر نے کاپی رائٹس کی شکایت ٹویٹر انتظامیہ سے کی وجہ سے راشد لطیف اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اکاؤنٹ کو بحال کرایا جائے لیکن ٹویٹر کے سخت قوانین کی وجہ سے ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔