Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تو سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی سیکیورٹی کی پر سوالات اٹھا دیئے۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ سیکیورٹی حالات کی وجہ سے مجھے پانچ سال تک آزادی سے گھومنے کی اجازت نہیں تھی۔
رمیز راجہ نے گرانٹ فلاور کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگا جب انھوں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر سوال اٹھایا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے اکثر گرانٹ فلاور کو لبرٹی مارکیٹ، مختلف رستوران گلیوں میں سیر کرتے ہوئے دیکھا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پی سی بی نے انھیں زبردست سیکیورٹی فراہم کی تھی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں انھیں فائیو اسٹار رہائش بھی دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا جب کوچز کو نوکری سے ہٹایا جاتا ہے تو وہ تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔