Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے اپنے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ کچھ عرصہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ تمیم اقبال افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 5 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا جس میں افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
اوپننگ بیٹسمین نے ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جہاں وہ 29.37 کی اوسط سے 235 رنز ہی اسکور کر سکے تھے۔ انھیں سری لنکا کے خلاف ون ٹیم کی قیادت سونپی گئی لیکن وہ یہ بوجھ بھی برداشت نہ کر سکے۔ تمیم اقبال بطور بیٹسمین اور کپتان بری طرح ناکام ہوئے۔
انھوں نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں صرف 21 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔