Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم کو ناقابل یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آئی لینڈرز 60 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کے پاس سنہری موقع تھا کہ وہ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لیتی لیکن اب ایسا ہوتا مشکل نظر آ رہا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں کامیابی لازمی درکار ہو گی جبکہ کیوی ٹیم کو معجزے کا انتظار کرنا پڑے گا کہ ویسٹ انڈیز کو بھارت کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی ملے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 اگست اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہو گا۔