Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے چیف کوچ ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے چار سیزن کے بعد سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی ہے جس نے دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، سٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ کی خالی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کی ریس میں شامل ہیں اور وہ پری سیزن کیمپ کے نگران بھی ہوں گے جس میں 20 کھلاڑی شرکت کریں گے۔