Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ کئی عرصے سے سری لنکا میں ڈیڈ پچز کے بجائے زندہ پچز بنائی جا رہی ہیں۔ کئی مرتبہ بولرز کے لیے مددگار اور بیٹسمین کے لیے خطرناک پچز بنانے پر سری لنکن حکام پر تنقید بھی ہوئی تاہم ان پچز کا فائدہ یہ ہے کہ شائقین کو اچھے اور نتائج سے بھرپور ٹیسٹ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوا جہاں ہوم ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اسی نتیجے کے ساتھ سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے پانچ سال گزر گئے۔
گزشتہ پانچ برسوں میں سری لنکا کے مختلف میدانوں پر 25 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے اور تمام میچوں کے نتیجے سامنے آئے۔ کئی ٹیسٹ میچز تو پانچویں دن میں داخل ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئے۔