Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فاسٹ بولر نے اپنا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل کر لیا ہے۔ بالوں کا اسٹائل بدلنے کے بعد حسن علی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ حسن علی کا نکاح کل دبئی میں ہو رہا ہے۔
حسن علی اور ان کے گھر والے آج دبئی پہنچیں گے۔ نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے تقریباََ 25 افراد کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی 2 سے 3 ماہ بعد ہو گی۔
حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان شیڈول ہے۔ حسن علی نے نکاح کے باعث پی سی بی سے چھٹی بھی لی ہے۔ وہ وطن واپسی کے بعد پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔