Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ پی سی بی کی خواہش ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔ رواں ماہ آغاز پر سری لنکن سیکیورٹی وفد نے کراچی اور لاہور کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اپنے ملک واپسی کے بعد وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مثبت رپورٹ جمع کرائی مگر اب بھی سری لنکن بورڈ کو ایک مرحلہ عبور کرنا ہے۔
سری لنکن بورڈ اب پی سی بی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے ساتھ اپنے کھلاڑیوں کو بھی راضی کرنے کی کوشش کرے گا جس کے بعد ہی پاکستان میں ٹیسٹ میچز کا فیصلہ ہو گا۔
سری لنکا نے 2017 میں بھی پاکستان میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا مگر اس وقت بھی اہم کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اگر کھلاڑی اور سری لنکن بورڈ دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے راضی نہ ہوئے تو ایک ہی ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان میں ہو سکے گا۔