Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹر عتیق الزمان کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کر کے اپنی پہچان بنانے والے اسپنر عمر خان کا مستقبل روشن نظر آنے لگا۔ عمر خان نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔
عمر خان نے اپنی ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جس پر سابق کرکٹر عتیق الزمان نے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں نے عمر رشید بھائی کی تجویز مانی، آپ کو سوئی سدرن گیس کے ٹرائلز میں موقع دیا اور پھر آپ کو پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں آپ جگمگا سکیں۔
انھوں نے پیشگوئی کہ مجھے عمر خان کا مستقبل بہت روشن نظر آ رہا ہے، جواب میں عمر خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین نے بھی عمر خان کی تعریف کی اور عمر کو مستقبل کا اسٹار کرکٹر قرار دے دیا۔ نوجوان اسپنر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور 11 میچز میں 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹاپ بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے۔