Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے میں جوفرا آرچر تو ناکام رہے مگر انھوں نے ایک مرتبہ اسمتھ کے ہاتھ پر گیند ماری جبکہ دوسری بار باؤنسر گیند ان کی گردن پر جا لگی جس کے باعث اسٹیو اسمتھ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور پویلین روانہ ہو گئے۔
اس موقع پر فیلڈ میں موجود انگلش پلیئرز نے تو اسٹیو اسمتھ کی خیریت دریافت کی مگر جوفرا آرچر اسمتھ کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے بولنگ اینڈ پر واپس چلے گئے۔ جوفرا آرچر کی اس حرکت پر پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے تنقید کی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ باؤنسرز کھیل کا حصہ ہیں مگر بولر جب بھی باؤنسر کرائے اور وہ گیند بیٹسمین کے سر پر لگے تو اسے بیٹسمین کے پاس جا کر چیک کرنا چاہیئے۔ شعیب اختر نے کہا کہ اسمتھ تکلیف میں تھے اور آرچر نے ان کو مکمل نظرانداز کیا جو بالکل ٹھیک بات نہیں ہے، میں ہمیشہ ایسے موقع پر بیٹسمین کے پاس جا کر اس کی خیریت دریافت کرتا تھا۔