Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ انگلش کاؤنٹی ایسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ محمد عامر نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ محمد عامر کا ایسیکس سے معاہدہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ تک محدود تھا تاہم آخری وقت پر عامر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کے لیے بھی راضی ہو گئے۔
محمد عامر اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور پہلے روز انھوں نے تین بیٹسمینوں کو پویلین روانہ کیا۔ 27 سالہ فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
محمد عامر کو دنیا کا بہترین اور باصلاحیت فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ قرار دیا گیا تھا۔ اس میچ سے پہلے انھوں نے 66 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی اور 254 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔