Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں انگلش ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے آخری روز سینچری اسکور کر کے انگلش ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے تین بیٹسمین صرف 64 رنز پر پویلین روانہ ہوئے جس کے بعد بین اسٹوکس نے شاندار سینچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 258 رنز تک پہنچایا۔
بین اسٹوکس نے 165 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر کی ٹیسٹ کرکٹ میں 7ویں اور آسٹریلیا کیخلاف دوسری سینچری تھی۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 267 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہو گیا۔ زبردست سینچری اسکور کرنے والے بین اسٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔