Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی گردن پر لگا۔ گیند لگنے کے بعد اسمتھ کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر گئے مگر واپس آکر دوبارہ بیٹنگ کی اور 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انجری کے باعث اسٹیو اسمتھ میچ سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ مارنس لبوشانے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اسٹیو اسمتھ کی گردن پر گیند لگنے کے بعد جوفرا آرچر بھی پریشان ہو گئے تھے۔
جوفرا آرچر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا میں باؤنسر کے ذریعے صرف اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا اسٹیو اسمتھ زمین پر گرے تو مجھ سمیت پوری انگلش ٹیم بھی پریشان ہو گئی تھی اور جب انھوں نے دوبارا کھڑے ہو کر چلنا پھرنا شروع کیا تو ہم سب کو تھوڑا سکون ملا۔
جوفرا آچر نے مزید کہا کہ کوئی بھی بولر نہیں چاہتا کہ بیٹسمین اسٹریچر پر میدان سے باہر جائے یا پھر انجری کے باعث کسی میچ سے محروم ہو جائے۔