Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا مگر ان کا یہ نیا ریکارڈ کرکٹ فیلڈ پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بنا۔ ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی تین سب سے بڑی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 30، 30 ملین لوگ فالو کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کسی بھی کرکٹر کے اتنے فالورز نہیں ہیں۔ ویرات کوہلی کے بعد سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبولیت سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے۔ ان کے ٹویٹر پر 30.1 ملین، فیس بک پر 28 جبکہ انسٹاگرام پر 16.5 ملین فالورز ہیں۔
سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود وہ تیسرے کرکٹر ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔