Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو سرپرائز پیکیج کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ورلڈکپ میں وہ سرپرائز پیکج کھل نہ سکا اور محمد حسنین کھیلے بغیر ہی وطن واپس آ گئے۔ اب وہ سب کی نظروں سے غائب ہو چکے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے لگائے گئے پری سیزن کیمپ میں بھی محمد حسنین کو شامل نہیں کیا گیا۔ کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جس میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے تمام دستیاب کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ حاصل کرنے والے آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ دو سال سے مسلسل ٹیم کا حصہ رہنے والے فہیم اشرف کو بھی اس کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا۔