Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر ٹینو بیسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں چیزیں بہت تیزی سے ٹھیک کرنا ہوں گی تا کہ ہم جوفرا آرچر جیسے مزید کھلاڑیوں کو نہ کھو دیں۔ انھوں نے کہا ویسٹ انڈیز کرکٹ کا شیدائی ہونے کے ناطے یہ میرے لیے بہت دردناک ہے کہ جوفرا آرچر نے مرون رنگ نہیں پہنا۔
جوفرا آرچر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے اور 2014 میں ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے کیریبین ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر وہ شدید دلبرداشتہ ہو گئے تھے جس کے بعد انھوں نے انگلینڈ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوفرا آرچر انگلینڈ کی جانب سے 14 ون ڈے، ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے مجموعی طور پر 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔