Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ کی خالی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا اور درخواست جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 26 اگست مقرر کی۔
ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ معاہدے میں توسیع نہ ملنے کی خبر مکی آرتھر تک پہنچی تو وہ آبدیدہ ہو گئے تھے اور کہنے لگے کہ پاکستان ٹیم کے لیے میں نے بہت بڑی قربانی دی، میری اپنی بیوی سے علیحدگی ہوئی کیونکہ میں ہر وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کو ورلڈکپ کے بعد لاہور یہ کہہ کر بلایا گیا تھا کہ انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک توسیع دی جائے گی لیکن کرکٹ کمیٹی کے تمام اراکین نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا جس کے بعد انھیں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔