Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو مشکلات سے نکالا اور شاندار سینچری بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تھی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں 64 رنز پر گر چکی تھیں اور آسٹریلیا کی جیت کے امکانات نظر آ رہے تھے مگر بین اسٹوکس نے اس موقع پر سینچری اسکور کر کے دباؤ آسٹریلیا پر ڈال دیا۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے اس کارکردگی پر بین اسٹوکس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
ناصر حسین نے کہا کہ دنیا کی ہر ٹیم چاہتی ہے کہ ان کے پاس ایک بین اسٹوکس جیسا کھلاڑی موجود ہو۔ انھوں نے کہا کہ بین اسٹوکس صورت حال کر مدنظر رکھتے ہوئے کھیلتے ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ ناصر حسین نے جوفرا آرچر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آرچر کی صورت میں انگلینڈ کو ایک بہترین فاسٹ بولر مل گیا ہے۔