Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں رسل ڈومینگو کو دو سال کے لیے ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا۔ رسل ڈومینگو نے بنگلہ دشیی ٹیم کے ساتھ اپنے اہداف مقرر کر لیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رسل ڈومینگو نے کہا کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم میری ترجیح ضرور ہے مگر میرے پلان میں ہمیشہ ڈومیسٹک کرکٹ اور نچلے لیول کی کرکٹ بھی شامل ہوتی ہے کیونکہ وہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے آپ کسی بھی ملک کا سسٹم ٹھیک کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم حالیہ وقتوں میں بہت اچھی ٹیم بن کر ابھری ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ مسلسل نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آ رہا ہے، امید ہے اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آئے گا۔ رسل ڈومینگو کو اپنے ساؤتھ افریقی ساتھیوں کا بھی ساتھ حاصل ہو گا جن میں بیٹنگ کوچ نیل مکنزی، فیلڈنگ کوچ رائن کُک اور بولنگ کوچ چارل لنگویلڈ شامل ہیں۔