Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں موجودہ عالمی نمبر ایک بیٹسمین ویرات کوہلی اپنے گیارہ سالہ کیریئر سے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آج ہی کے دن 2008 میں میرا سفر شروع ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اگر میں اپنے گیارہ سالہ سفر پر نظر ڈالوں تو خدا نے مجھ پر جتنی مہربانی کی وہ سب ایک خواب ہی لگتا ہے۔
کوہلی نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ آپ سب کو بھی اپنے خوابوں کی تعبیر کی طاقت ملے اور آپ سب ایک اچھے راستے کا انتخاب کرنا۔ 2008 میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے ویرات کوہلی کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔
انھوں نے 239 ایک روزہ میچوں میں 11,520 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں ان کی 43 سینچریاں بھی شامل ہیں۔ انھیں ٹنڈولکر کی سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے اب صرف چھ سینچریوں کی ضرورت ہے۔