Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن کا کوچنگ کیریئر بھی آگے بڑھنے لگا ہے اور اب انھیں انڈین پریمیر لیگ کی فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد نے اپنا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر لیا ہے۔ سن رائزرز حیدر آباد نے حال ہی میں ٹام موڈی کی جگہ ٹریور بیلس کو اپنا کوچ مقرر کیا ہے اور اسسٹنٹ کوچ سائمن ہیلموٹ کی جگہ بریڈ ہیڈن کو ذمہ داری دی ہے۔
ٹریور بیلس 2012 سے 2015 تک کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کوچ تھے جبکہ بریڈ ہیڈن 2011 میں کولکتہ کے لیے بحیثیت کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے تھے۔ 2015 میں ریٹائر ہونے والے بریڈ ہیڈن آّسٹریلیا اور آسٹریلیا اے کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور اب وہ کوچنگ کیریئر میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔