Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دور حاضر میں بھارتی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کارکردگی شاندار رہی ہے لیکن بھارتی ٹیم کا فوکس زیادہ تر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر ہی رہا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت نے کافی کم میچز کھیلے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری چاہتے ہیں کہ ٹیم کا فوکس ٹیسٹ اور ون ڈے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی پر بھی رکھا جائے۔
اپنے ایک انٹرویو میں روی شاستری نے کہا کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اور ہمیں اپنا فوکس اب ٹی ٹوئنٹی کی جانب بھی کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون اور ون ڈے میں نمبر دو پر ہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ زیادہ نہ کھیلنے کی وجہ سے ہم چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمارے چار سے پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو ون ڈے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیل سکتے ہیں اور اب ہمیں آنے والے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کرنا ہو گی۔