Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جوفرا آرچر کا خطرناک باؤنسر اسٹیو اسمتھ کی گردن پر لگا جس کے باعث وہ پچ پر گر پڑے اور دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے نہ آنے کے باعث آسٹریلیا کو ان کے متبادل کا اعلان کرنا پڑا۔ اسٹیو اسمتھ نے بیٹنگ کے دوران گردن کا گارڈ نہیں لگایا ہویا تھا تاہم اس کے باوجود وہ خوش قسمتی سے خطرناک انجری سے بچ گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اگلے سال سے آسٹریلیا میں گردن کا گارڈ لازمی قرار دینے کی تجویز زیرغور ہے تاکہ خطرناک انجری سے بچا جا سکے۔ 2014 میں فلپ ہیوز کی موت کے بعد آسٹریلیا نے گردن کے لیے نئی پروٹیکشن متعارف کرائی تھی مگر اب تک تمام کھلاڑی وہ پروٹیکشن استعمال نہیں کر رہے۔
فلپ ہیوز کی موت کے بعد کرکٹ آسٹریلیا ہر سال پروٹیکشن کے حوالے سے اپنی پالیسیز کا جائزہ لیتا ہے اور اس مرتبہ گردن کے گارڈ کو لازم قرار دیا جا سکتا ہے۔