Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے پی سی بی کو کرکٹ کمیٹی میں مزید کرکٹرز شامل کرنے کی تجویز دے دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ آٹھ سے دس سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی کرکٹ سے متعلق فیصلے کرے تو یہ آئیڈیل ثابت ہو سکتا ہے۔
وقار یونس اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں مگر انھوں نے خبر سنائی کہ وہ پھر سے پاکستان منتقل ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے سال تک پاکستان شفٹ ہو جاؤں گا اور کوچنگ کیریئر کو آگے بڑھائیں گے۔
وقار یونس نے بتایا کہ حال ہی میں کوچنگ اور مین منیجمنٹ سے متعلق کچھ کورسز بھی کیے ہیں جو مستقبل میں ضرور کام آئیں گے۔
شعیب اختر کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ یوٹیوب پر وہ لوگ بات کرتے ہیں جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا، میں شعیب اختر کی بات کو ویسے بھی اتنی اہمیت نہیں دیتا۔