Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ میں اپنے تین سالہ دور میں قومی فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ اظہر محمود نے کہا کہ میں نے بطور بولنگ کوچ بہت ایمانداری سے کام کیا اور اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں پوری کرنے کی کوشش کی۔
سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ اگر حسن علی کا ایک روزہ کرکٹ کیریئر دیکھا جائے تو وہ اب تک بہت شاندار رہا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ حسن علی میری کوچنگ میں ہی کھیلے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بھی میں نے بہت محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان شنواری کا ڈیبیو بھی میری کوچنگ کے دوران ہی ہوا اور انھوں نے 15 میچوں اب تک 28 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے میرے دور میں فاسٹ بولرز کی بولنگ رفتار کم ہو گئی مگر رفتار کم ہونے کی وجہ میں نہیں بلکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔