Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں اب تک دونوں ٹیموں میں اسٹیو اسمتھ سب سے بڑا فرق ثابت ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ اپنے نام کیا اور دوسرا ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوفرا آرچر کی گیند لگنے کے بعد اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوئے تو آسٹریلیا کے کیمپ میں کھل بلی مچ گئی۔
اسمتھ دوسری اننگز میں بیٹنگ بھی نہ کر سکے جس وجہ سے ان کے تیسرے ٹیسٹ میں شمولیت پر سوالات اٹھنے لگے۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ اسٹیو اسمتھ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم منیجمنٹ کے مطابق انجری اتنی سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور اسمتھ کے پاس مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے دو سے تین روز باقی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 اگست سے شروع ہو گا۔