Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے اوپنر اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے قوم اور اپنے فینز سے معافی مانگ لی ہے جس کے بعد ان کا بحالی پروگرام شروع کر دیا گیا۔ بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد وہ کرکٹ میں واپسی کے اہل ہو جائیں گے۔
شرجیل خان ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے پھر سے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں اور ناقص فارم کا شکار فخر زمان کی جگہ لے سکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں مگر فخر زمان کی فارم کھو چکی ہے اور ان کی ٹیم میں جگہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔
فخر زمان ورلڈکپ میں بھی خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔ گزشتہ دس میچز میں وہ صرف دو نصف سینچریاں ہی اسکور کر سکے ہیں۔ فخر زمان اب تک 44 میچز میں 45 کی اوسط سے 1,828 رنز بنا چکے ہیں۔