Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میزبان ٹیم انگلینڈ کے لیے ایشیز سیریز کا آغاز اب تک اچھا نہیں رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے سب سے اہم بولر جیمز اینڈرسن انجرڈ ہو گئے تھے۔ انجری کا شکار ہونے کے بعد وہ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی انگلش ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔
بارہ رکنی ٹیم میں جیمز اینڈرسن کا نام شامل نہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق جیمز اینڈرسن تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ جیمز اینڈرسن لنکاشائر کی جانب سے لیسٹرشائر کیخلاف میچ کھیل رہے ہیں جو کل سے شروع ہو چکا ہے۔
اس میچ میں جیمز اینڈرسن کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفرڈ میں 4 ستمبر سے شروع ہو گا۔