Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان سمیت کئی کرکٹ ٹیموں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کمزور حریف قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوروو گنگولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ایشیز سیریز نے ٹیسٹ کرکٹ کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سوروو گنگولی نے کہا کہ دیگر ٹیموں کو بھی اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔
ان کے اس ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کو بہتر اس صورت میں بنایا جا سکتا ہے جب تمام ٹیمیں مضبوط ہوں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ صرف بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور شاید نیوزی لینڈ کی ٹیم ہی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک مضبوط حریف نظر آتی ہے۔ ہربھجن سنگھ کی ذاتی رائے سے بہت سے ٹویٹر صارفین نے اختلاف کیا۔